• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹرز کے بجلی کنکشنز منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ فیروزہ سب ڈویژن لیاقت پور،بونگاحیات سب ڈویژن میں 7بجلی چور پکڑے گئے۔2بجلی چور موقع سے گرفتارکرلئے گئے۔14لاکھ20ہزار روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پرڈیفالٹرزکے کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل رفیق کنول اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین لیاقت پور ڈویژن ممتازعلی کلور کی سربراہی میں فیروزہ سب ڈویژن لیاقت پورمیں ٹیم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے اڈا مسلم ٹاؤن، بستی نواں آرائیں، بستی خوندو آرائیں، بستی ملک خالق، بستی خوشک اور بستی ڈھاٹیاں میں 13لاکھ75ہزار روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر5 میٹرزاور350فٹ پی وی سی اُتارلی جبکہ ایک بستی کی بجلی ایل ٹی لائن اُتارکر سپلائی بند کردی۔نادہندگان سے 3لاکھ37ہزارروپے وصول کرلئے گئے۔ چیکنگ کے دوران6افراد ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیا لگاکر بجلی چوری کرتے پکڑے گئے جبکہ 2افراد کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔ چیکنگ ٹیم نے چک 13ایس پی میں آپریشن کرکے ٹیوب ویل پر جدید ریموٹ کنٹرول سسٹم سے بجلی چوری پکڑلی۔ٹیم نے چک نمبر 13ایس پی میں زرعی ٹیوب ویل کنکشن میٹر اکاؤنٹ نمبر 29-15526-1317296بنام محمد اسلم چیک کیاتو وہاں میٹر میں ریموٹ کنٹرول سسٹم نصب کرکے آپریٹنگ کی جارہی تھی اور چوری کی بجلی سے زرعی زمین سیراب کی جارہی تھی۔ ٹیم نے میٹر اور ٹرانسفارمر اُتارکر قبضہ میں لے لیا-
ملتان سے مزید