• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے کے الزام میں عورتوں سمیت پانچ افراد پرمقدمہ

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہری کو شادی کا جھانسہ دیکر لاکھوں کی نقدی لیکر رفوچکر ہونے کے الزام میں عورتوں سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ممتاز آباد پولیس کو مجاہد حسین نے بتایا کہ میرے بھائی طاہر کی شادی کرن بی بی سے طے ہوئی ایک ہفتہ قبل طاہر کی شادی کرن بی بی سے ہوئی جن کو ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کیے تھے کرن بی بی کے لواحقین محبوب احمد ، صائمہ بی بی ،خالد اور سکینہ بی بی نے ہم سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیاکر اور ہمارا نقصان کرکے لڑکی کو لیکر فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی لتان-پولیس نے 6سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کوشش کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔سٹی شجاع آباد پولیس کو ندیم نے بتایا کہ میری بیٹی نابیہ گھر سے باہر گئی جسے قریبی ہمسایہ فخر نے زبردستی پکڑ کر مبینہ زیادتی کی کوشش کی گئی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔صدر جلالپور پولیس نے ملزم اسماعیل سے رپیٹر برآمد کرلیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس تھانہ الپہ کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری، 01 منشیات فروش ملزم اور اشتہاری مجرم سمیت 02 ملزمان گرفتارپولیس تھانہ الپہ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عدنان شاہ کو گرفتار کرکے 01کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔اس کے علاوہ پولیس تھانہ الپہ نے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 01 اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی صدر بخت نصر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ الپہ محمد حنیف گجر نے سب انسپکٹر عاصم محمود نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اور اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے برآمدگی کی- پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کوتوالی پولیس نے ملزم زبیر سے 10لیٹر شراب،صدر پولیس نے ملزم فیصل سے 5لیٹر شراب،مظفر آباد پولیس نے ملزم اللہ رکھا سے 250گرام ہیروئن ،ملزم محمد علی سے 250گرام ہیروئن جبکہ بستی ملوک پولیس نے ملزم سانول سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی- پولیس نے شہری سے سپیئر پارٹس خرید کرکے فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ممتاز آباد پولیس کو محمد عمران نے بتایا کہ نامعلوم ملزم میری دکان پر آیا اور سپیئر پارٹس مارلیت ایک لاکھ ستر ہزار خرید کرکے پیسوں کا تقاضہ کرنے پر کہا کہ ابھی گاڑی ٹھیک کراکر دیتا ہوں جو گاڑی بھگاکر فرار ہوگیا -پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔کینٹ پولیس کو زبرار احمد نے بتایا کہ ملزم مدثر تسلیم نے نو لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پایا گیا-پولیو ورکرز سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے لکڑ منڈی فیضی روڑ پربچوں کو پولیو کے قطرے پلارہے تھے کہ ٹیم جب محمد اکرم کے گھر پہنچی تو دروازہ کھٹکھایا جس کا بیٹا نعمان نے پولیو ورکرز سے بدتمیزی شروع کردی اور غلیظ گالیاں دیتا رہا جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر پولیو ورکرز سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کرنے والے ملزم نعمان کو گرفتار کرلیا جس کیخلاف ایریا انچارج سائزہ محبوب کی طرف سے استغاثہ پیش ہونے کے بعد پولیس نے اندراج مقدمہ کی کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں سات افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔گلگشت پولیس کو ساجد نے چوری کی اطلاع دی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جانچ پڑتال کی گئی تو تصدیق نہ ہوسکی دریں اثنا نامعلوم کالر ،علی یونس ،بی زیڈ پولیس کو شعیب ،صدر پولیس کو ذیشان ،شاہ شمس پولیس کو ثمامہ احمد اور راجہ رام پولیس کو جمیل نے جھوٹی اطلاعات کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ پولیس نے خواتین کی بےحرمتی کرنے کے الزام میں چھے افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔صدر جلالپور پولیس کو اللہ دتہ اور ذکیہ بی بی نے بتایا کہ ملزمان ندیم ،حنیف ، سلیمان ،ناصر ،زبیر اور آصف نے میری بیٹی اور بیوی کی بےحرمتی کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید