راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ گذشتہ سات دہائیوں سے وطنِ عزیز کو عاقبت نا اندیش سیاسی تجربات کی لیبارٹری بنا دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہزادہ قاسم ابن حسن کے یوم ولادت کی مناسبت سے محفل نوشہ کربلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے 9تا 15 شعبان ایام عدل بھی منانے کا اعلان کیا۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ عزاداری کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 22فروری کو مری روڈ پر ماتمی احتجاج کر کے دفاع عزاداری کے عزم کے ساتھ ساتھ قیام پاکستان کے مقاصد کا احیاء بھی کیا جائے گا۔