اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمت اللہ مسعود ، صدر چوہدری عامر شہزاد، چیئرمین ریاض خان ‘ جوائنٹ سیکریٹری شبیر تنولی‘ فنانس سیکرٹری آفتاب حسین ‘سیکرٹری ایڈمن عبدالرحیم‘ ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اصغر امام اورسیکرٹری انفارمیشن آصف رشید نے وفدکے ہمراہ جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یاسین سے ملاقات کی اور ریفرنڈم جیتنے پر انہیں اور دیگر عہد یداروں کو مبارک باد دی ۔ نعمت اللہ مسعود نے انہیں ایسوسی ایشن کی جانب سے گلدستہ پیش کیا۔