کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے احتجاج کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، عوام کے مسترد کردہ عناصر اب نئے نئے اتحاد بنا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے، عوام کو ان کی حقیقت معلوم ہوگئی۔ 8فروری 2024ء جمہوریت کی کامیابی کا دن ہے، اس دن عوام نے ملک کی خوشحالی و ترقی کے وژن کو اپنا ووٹ دیکر کامیاب بنایا۔ واویلا کرنے والے آئندہ انتخابات کا انتظار کریں۔ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تھا اور ہے یہاں کے ماضی کے نمائندے صرف ایک قوم اور قبیلے تک محدود تھے اور ترقیاتی کام اور وسائل بھی مخصوص علاقے تک محدود تھے۔ لیکن مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے وژن کے مطابق تمام علاقوں پر یکساں توجہ دے رہی ہےا ور پورے علاقے میں یکساں ترقیاتی عمل جاری ہے۔ ہمارے لئے سب برابر ہیں کوئٹہ کا ہر شہری خواہ وہ کسی بھی قوم یا قبیلے سے تعلق رکھتا ہو ہمیں عزیز ہے۔ نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ مخالفین اپنا کام جاری رکھیں ہمیں اس کی پروا نہیں ہمارا مقصد ملک و قوم کی خدمت اور عوام کی خوشحالی ہے۔