کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس نے شہر میں مختلف کارروائیوں کے دوران مطلوب اسٹریٹ کرمنل سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق،بریگیڈ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر خداداد کالونی کے قریب کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل زاہد قریشی ولد صغیر احمد کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ ایمونیشن اور نقد رقم برآمد کرلی گئی۔