• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں ایک شخص ہلاک ، 4زخمی، تفصیلات کے مطابق کورنگی چکرا گوٹھ قبرستان کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وارسے 30 سالہ شفیع اللہ ولد محب اللہ جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق مقتول شفیع اللہ نورانی محلے کا رہائشی اور نشے کا عادی تھا اور مقتول کا کسی بات پر اپنے رشتہ دار آصف صدیق سے جھگڑا ہوا اور آصف صدیقی نے اسے تیز دھار آلہ کے وار سے ہلاک کردیا،پولیس نے بتایا کہ ملزم بھی نشے کا عادی ، دونوں زیادہ تر فٹ پاٹھ پر ہی رہتے ہیں ، ملزم آصف صدیقی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا،علاوہ ازیں ماڑی پور مچھر کالونی گرم گلی گول مسجد کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ نادر زمان ولد سخی زمان زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ، بلوچ کالونی پل کے قریب ڈکیتی کی واردات کےدران مزاحمت پر فائرنگ سے 43 سالہ محسن عباس ولد محمد شبیر زخمی ہوگیا ، بلدیہ 9 نمبر پاور ہاؤس کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 25 سالہ یاسر ولد ممتاز حسین زخمی ہو گیا ، گلشن معمار بلوچ محلہ میں تیز دھار آلے کے وار سے 30 سالہ صداقت ولد غلام عباس زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید