• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، لکڑی کی برادہ فیکٹری اور کار شوروم میں آگ، جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب سیکٹر سیون اے میں لکڑی کے برادہ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، کے ایم سی فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پایا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ برادے کی مشین میں لگی تھی، کوررنگی کریک روڈ پر واقع کار شوروم میں آگ بھڑک اٹھی ، کے ایم سی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، ایک گاڑی کونقصان پہنچا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید