• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات، نوجوان اور خاتون جاں بحق، 8 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں نوجوان اور خاتون جاں بحق ، 8 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی نالے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 25 سالہ اسحاق ولد عبدالحکیم جاں بحق ہو گیا،ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا گیا ،لانڈھی مانسہرہ کالونی میں مسافر کوچ الٹنے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ، 48 سالہ اظہر ولد قاسم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، مسافر کوچ کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہو گئے ، گھگر پھاٹک کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد 25 سالہ رضوان ولد ہادی بخت، 42 سالہ ستارولد احمد علی چانڈیواور23 سالہ ایازولد ہادی بخت زخمی ہوگئے ، حادثہ نامعلوم گاڑی کی پک اپ کو ٹکر کے باعث پیش آیا، کورنگی ناصر جمپ چکرا گوٹھ لیبارٹری کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیر خاتون 27 سالہ نجمہ جاں بحق ہوگئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار ی اور متوفیہ کی لاش کو سڑک پر چھوڑ کر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید