کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی مضبوط اور محب وطن ہاتھوں میں ہے،پاکستان کا دفاع،خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ریاستی ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں،دشمن افواہوں اور جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے قوم میں بے چینی اور انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔