کراچی( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ طالبان رجیم کے حملے اور فتنۃ الخوارجکی دہشتگردی سے ملک حالت جنگ میں ہے،پر امن احتجاج سب کا حق ہے پر تشدد مظاہرے آئین وقانون کے منافی ہیں،پاکستان نازک دور سے گذر رہا ہے ہمیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ سب سے پہلے پاکستان کی سلامتی کیلئے سینہ سپر ہونا ہوگا، استحصالی و غاصبانہ سوچ رکھنے والی قوتیں دہشتگردی کے ذریعے اسلامی ممالک کو کمزور کرناچاہتی ہیں، عالمی سطح پر دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے اقدامات کئے جائیں۔