کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس مجموعی طور پر 5864ہیڈ کانسٹبلز اور کانسٹیبلز کی بھرتیاں کرے گی جن میں 896ہیڈ کانسٹیبلز بطور وائرلیس اپریٹر اور 4968کانسٹبلز بطور ڈرائیور بھرتی کیے جائیں گے۔ دونوں بھرتیوں میں خواتین کوٹہ 15فیصد اور اقلیتی کوٹہ پانچ فیصد مختص کیا گیا ہے باقی 80فیصد جنرل میرٹ پر ہوگا۔ ہیڈ کانسٹبلز کی بھرتیوں کراچی رینج کا کوٹہ 365، حیدرأباد رینج کا 266، میرپور خاص رینج 29، سکھر رینج کا 90 اور لاڑکانہ رینج کا 92 رکھا گیا ہے۔ اسی طرح کانسٹیبلز کا کوٹہ کراچی کے لیے 1618، حیدرأباد رینج 1082، میرپور خاص رینج 279، سکھر رینج 585 اور لاڑکانہ رینج 836 شامل ہیں۔ ہیڈ کا نسٹیبلز کی کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ اور کانسٹیبلز کی میٹرک لازمی ہے۔ خواہش مند امیدوار SIBA ٹیسٹنگ سروسز کے ذریعے درخواست جمع کروائیں گے۔ ہر درخواست کے ساتھ 1500 روپے کا پے ارڈر منسلک کرنا لازمی ہے۔ عمر کی حد 18 سے 28 سال ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی أخری تاریخ 26 فروری ہے۔