• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو نے سعودی عرب میں سالگرہ منائی

جدہ (شاہدنعیم) پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اہلِ خانہ اور قریبی احباب کے ہمراہ سعودی عرب میں اپنی40ویں سالگرہ منائی ۔رونالڈو نے ریاض کے ایک مشہور جاپانی ریستوراں نوزومی میں ایک تقریب کی میزبانی کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا:"سالگرہ کے خوبصورت پیغامات کے لیے آپ سب کا شکریہ! میں نے خاندان اور احباب کے ساتھ بہت خوشگوار دن گذارا۔ رونالڈو کے موجودہ فٹبال کلب النصر نے اس خوشی میں انہیں سالگرہ کا ایک خصوصی کیک پیش کیا جس میں ان کی پانچ بالن ڈی آر ٹرافیوں اور بچپن کی تصاویر بنی ہوئی تھیں۔ یہ کیک تقریب میں بھی رکھا گیا۔

اسپورٹس سے مزید