• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باسمتی چاول پر پاک بھارت جنگ، روایتی ورثے کو خطرہ؟

کراچی (نیوز ڈیسک) باسمتی چاول پرپاک بھارت جنگ، روایتی ورثے کو خطرہ؟ ،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان باسمتی چاول کے حق ملکیت پر تنازع شدت اختیار کر گیا، عالمی مارکیٹ میں باسمتی چاول کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 2032 تک اس کی مالیت 27 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ماہرین اور کسانوں کو خدشہ ہے کہ اس کی اصل قسم معدوم ہونے کے قریب ہے۔ نئی دہلی حکومت چاہتی ہے کہ عالمی منڈی میں باسمتی چاول کو ایک خالص بھارتی پراڈکٹ کے طور پر تسلیم کیا جائے، جبکہ پاکستان اس دعوے کی شدید مخالفت کر رہا ہے ۔ تیز پیداوار اور زیادہ منافع کے لئے نئی اقسام متعارف کروانے سے باسمتی چاول کی اصل خوشبو اور ذائقہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ 2018 میں بھارتی چاول پر یورپی یونین کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کے بعد پاکستان کو کچھ فائدہ ہوا ، بھارت نے باسمتی چاول کی مارکیٹنگ میں برتری حاصل کی ہے اور اس کی برآمدات پاکستان سے زیادہ ہیں ۔ باسمتی چاول کی بین الاقوامی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید