• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے بچھڑے، 54 سال بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں بٹے خاندان کا ملاپ

کراچی (نیوز ڈیسک) جنگ کے بچھڑے، 54سال بعد پاکستان اور بنگلہ دیش میں بٹے خاندان کا دوبارہ ملاپ ، بنگلہ دیشی شہری افتخار حسین اپنے پاکستانی خاندان سے دوبارہ مل گئے، چکوال کے گاؤں میں جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ افتخار حسین 1971 کی جنگ میں اپنے والد سے بچھڑ گئے تھے، جو مشرقی پاکستان میں تعینات تھے اور جنگ کے دوران شہید ہو گئے ان کی والدہ، جو بنگالی تھیں، نے بچوں کے ساتھ وہیں رہنے کا فیصلہ کیا، اور یوں خاندان دو حصوں میں بٹ گیا۔ 1971 کے بعد مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کی وجہ سے وہ اپنے دیگر بہن بھائیوں اور والدہ کے ساتھ بنگلہ دیش کے باشندے قرار پائے۔ ان کے پنجابی والد اور بنگالی والدہ پر مشتمل خاندان اپنے پانچ بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہا تھا کہ 1971 کی جنگ نے سب کچھ تہس نہس کر دیا۔ افتخار حسین کے والد عبدالرؤف اس جنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جنگ کے ہنگاموں میں ان کی لاش تک نہ مل سکی ۔ان کی والدہ کے خاندان نے بہت تلاش کیا مگر ان کا سراغ نہ ملا۔ 1971کی جنگ کے بعد اس وقت کے مشرقی پاکستان کے باشندے تو بنگلہ دیش کے شہری بن گئے، مگر بہت سارے بنگالی خاندانوں نے پاکستان کی شہریت اختیار کرنے کو ترجیح دی ۔البتہ مغربی پاکستان کے رہنے والے کسی خاندان کے بنگلہ دیش میں بس جانے کی مثالیں بہت کم یا نہ ہونے کے برابر تھیں۔

اہم خبریں سے مزید