راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 6ملزموں کو گرفتار کرکےپانچ پستول،20روند پسٹل برآمد کر لئے۔ 8ملزموں سے 5کلو سے زیادہ چرس اور شراب برآمد کرلی گئی۔ 4ملزموں سے 700 سے زیادہ پتنگیں اور7ڈوریں بھی برآمد کرلی گئیں ۔اسلام آباد پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 7 ملزموں کو گرفتار کرکے 4 پستول، دو کلاشنکوفیں برآمد کرلی۔تھا نہ پھلگر اں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے اہم رکن سے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلئے ۔تھانہ نیلور پولیس نے گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ گروہ کے دوارکان سے مسروقہ گھریلو سامان برآمدکر لیا ۔