• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر کے کپڑوں میں جذب کی گئی ساڑھے 9 کلو آئس برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اے این ایف نے مختلف شہروں میں 5 کارروائیوں میں 4 ملزموں کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زیادہ مالیت کی 18 کلو 866 گرام منشیات برآمد کرلی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے کپڑوں میں جذب کی گئی 9 کلو 478گرام آئس برآمد کر لی گئی۔اسلام آباد ائرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 354 گرام چرس برآمد ہوئی۔ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے کچن کے سامان میں چھپائی گئی 934 گرام آئس برآمد ہوئی۔جھنگ میں ملوموڑ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 8 کلو ہیروئن،ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم کے قبضے سے 100 گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید