• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کی پولیس چوکی تھانہ نصیر آباد کے حوالے

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کی پولیس چوکی تھانہ نصیر آباد کے حوالے کردی گئی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کارن وے ،مین ٹرمینل ،پارکنگ ایریا اور فتح جنگ ضلع اٹک کے 5موضعات کو راولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد کی حدودمیں شامل کرنے کا نوٹیفیکشن گزشتہ ماہ جاری کیاگیا تھا۔ قبل ازیں نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا 75فیصد حصہ ضلع اٹک کے تھانہ قطبال اور 25فیصد راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں واقع تھا۔ائرپورٹ فنکشنل ہونے کے بعد تھانہ قطبال کانام تبدیل کرکے تھانہ نیوائرپورٹ رکھ دیاگیاتھا اور اسی تھانہ کی پولیس چوکی نیو ائرپورٹ کے نام سے قائم کی گئی تھی تاہم ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے 3جنوری کو جارینوٹیفیکشن کے مطابق تھانہ نیوائرپورٹ کی حدودمیں واقع اسلام آباد ائرپورٹ کے رن وے ،اے ایس ایف کالونی ، پارکنگ ایریا،مین ٹرمینل اور اس کے فنل ایریا ہرجانب تقریباً 3 کلومیٹر ،پانچپٹوار حلقوں مورت (موضع گنڈہ) جنگل (موضع جنگل، کاک چودھری ،میاں رشیدہ،چک فتو)ٹھٹھی گجراں (موضع دولت پور)، کنیال (موضع ڈھوک میاں اچھا داخلی کنیال) اور مہلو (موضع مہلو، رامن ) کوتھانہ نصیرآباد راول پنڈی کے علاقائی دائرہ اختیار میں دے دیا گیاہے۔اس ضمن میں پولیس چوکی نیو ائرپورٹ اب تھانہ نصیرآباد راولپنڈی کے ماتحت کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمدعثمان کو انچارج چوکی تعینات کرتے ہوئے ان کے علاوہ ایک اے ایس آئی ،2ہیڈ کانسٹیبلوں اور 6کانسٹیبلوں کو بھی اس چوکی میں تعینات کیاگیاہے ۔
اسلام آباد سے مزید