پشاور(کرا ئم رپورٹر)پشاور میں شادی بیاہ تقریبات کے موقع پر آتش گیر مواد کے خوفناک دھماکوں سے پورا شہر گونج اٹھاجبکہ دھماکوں کیوجہ سے لوگوں میں بھی خوف وہراس پھیل گیا تھا، شادی بیاہ کی تقریبات میں آتش گیرموادکا کھلے عام استعمال معمول بن گیا ہے جبکہ ناقص حکمت عملی کیوجہ سے اسکی روک تھام ممکن نہ ہوسکی ۔رمضان المبارک کی آمد پر پشاور شہر میں جگہ جگہ اورشادی ہالوں میں شادیوںکی تقریبات میں کھلے عام بارود کا استعمال عام ہوگیا ہے جس کی زندہ مثال اتوار کی شب شہر بھر آتش بازی اور چائنہ سے درآمد شدہ اور مقامی سطح پر بنائے گئے آتش گیر مواد کے استعمال سے ہونے والے دھماکوں نے شہریوں خصوصا بچوں اور خواتین کوخوف میں مبتلا کردیاتھا۔گزشتہ رات ہونے والے دھماکوں سے پولیس کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔ بعد میں پتہ چلا شادیوںکی تقریبات میں کھلے عام بارود کا استعمال ہورہاتھا۔شہریوں کے مطابق آتش گیر مواد اورپٹاخوں کی خریدوفروخت پر پابندی کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس انہیں روکنے میں ناکام رہی ہے اور یہ کاروبار چل رہا ہے جس کیوجہ سے شہریوں کا سکون چھین لیا گیا ہے ۔