• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن کسی بھی نفرت انگیز عمل کا حصہ نہ بنیں، عشرت العباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے قریبی ساتھی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کئی ناراض رہنمائوں اور کار کنوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے، ایم کیو ایم میں اختلافات کے حوالے سے ڈاکٹر عشرت العباد کا موقف ہے کہ یہ کسی بھی سیاسی جماعت کا اندرونی معاملہ ہے وہ کسی بھی پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ تقسیم اورکسی منفی سیاست کے حامی نہیں، انہوں نے اپنے کار کنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی نفرت انگیز عمل کا حصہ نہ تھے نہ بنیں،ہماری جماعت نہ ڈرائی کلین مشین ہے نہ کسی کو زبردستی شامل کرانے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید