• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے)امیگریشن نے کراچی ائر پورٹ پر کارروائی میں مبینہ طور پرجعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی امیگریشن نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے حسن امجد خان نامی مسافر کو گرفتار کیا،ملزم بو ٹسوانا سے ایتھوپیا کے راستے فلائٹ نمبر ET-694سے کراچی پہنچا تھا،امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے سال 2015میں لاہور سے تنزانیہ کا سفر کیا اور بعد ازاں وہیں رہائش اختیار کر لی،ملزم نے تنزانیہ میں قیام کے دوران جنوبی افریقہ میں مقیم جمی نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا،جیمی نے ملزم کو جنوبی افریقہ کا ویزا حاصل کرنے میں مدد فراہم کی اور اسے بوٹسوانا کے ایجنٹ رانا یاسر سے ملوایا،مذکورہ ایجنٹ نے ملزم کو 20,000رینڈ کے عوض جنوبی افریقہ کا اسٹیکر ویزا فراہم کیا،ملزم کے ویزا پر موجود سیکیورٹی فیچرز کی عدم موجودگی اور دیگر ضروری پہلوؤں میں تضاد پایا گیا،ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید