کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریڈی پولیس کی حراست میں جاںبحق ہونے والے نوجوان تاجر وقاص کی پولیس حراست میں ہلاکت سے قبل جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ،وقاص کو رانگ وے سے موٹرسائیکل پر آتے دیکھا جاسکتا ہے،پولیس کانسٹیبل اسامہ سے ٹکرانے کے بعد جھگڑا ہوتا ہے،واقعے کے فوری بعد وقاص کو پریڈی پولیس نے حراست میں لیا جاتا ہے اور مبینہ طور پر پولیس تشدد سے وقاص جابحق ہوا،مقتول وقاص کے بھائی احتشام نے بتایا ہےکہ ہم کام پر سے واپس جارہے ہیں کہ راستے میں پولیس اہلکاروں سے جھگڑا ہوا ہمیں راستے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر تھانے لے گئے وہاں پر بھی تشدد کیا گیا اور پھر وقاص کو الگ کمرے میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہمیں کہا گیا کہ دیکھو تمھارا کیسا ریمانڈ لیتے ہیںسب کچھ ایس ایچ او پرویز سالنگی کے کہنے پر کیا گیا ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔