• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کوآئی ایم ایف کے اشاروں پرنہیں چلنے دینگے، جے یوآئی

لاہور(نمائندہ خصوصی) جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، مولانا فضل الرحمن درخواستی،مولانا پیر محمد شاہ نقشبندی،مولانا پیر جمیل الرحمن درخواستی،مولانا قاری رفیق ،مولانا حبیب الرحمن تونسوی،مولانا خلیل الرحمٰن درخواستی، مولانا پروفیسر محمد مکی،مولانا عزیزالرحمن درخواستی،مولانا کلیم احمد لدھیا نو ی نے جامعہ مخزن العلوم خانپور کے اجتماع ودستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے صرف دعوے کی حد تک ہیں ملک میں مہنگائی کی شرح میں روزبروز اضافہ ہی اضافہ ہے ،دینی مدارس ہی اسلامی تعلیمات کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیںمولانا حیدری، مولانا محمد امجد خان، مولانا فضل الرحمن اور دیگر علماءنے کہاکہ دینی مدرسہ اسلام کی اشاعت اور معاشرے میں اتفاق و اتحاد کا سب سے بڑا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ائی ایم ایف کے اشاروں پر نہیں چلنے دیا جائے گا ۔
لاہور سے مزید