ملتان (سٹاف رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوملتان سرکل سید محمد مبشررضوی نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پربوسن روڈسب ڈویژن کے 5اہلکاروں کو معطل کردیاہے اور انہیں فوری طورپر ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معطل ہونے والوں میں بوسن روڈسب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گر یڈ فرسٹ برہان علی، لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ احمد خان، لائن مین گریڈ فرسٹ شفقت علی، لائن مین گریڈ سیکنڈ اعجاز حسین اور محمد رمضان شامل ہیں۔