• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی ظہور احمد کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، جمیعت علماء اسلام پشاور

پشاور(جنگ نیوز) جے یو آئی پشاور کی قیادت نے پشاور میں قتل ہونے والے مولانا قاضی ظہور احمد کے قاتلوں کو رمضان سے پہلے گرفتاری کی ڈیڈلائن دی ہے .....جمیعت علماء اسلام پشاور کا اجلاس صوبائی سیکرٹیریٹ مفتی محمود مرکز میں منعقد اجلاس میں جے یو آئی پشاور کی قیادت نے پشاور میں قتل ہونے والے مولانا قاضی ظہور احمد کے قاتلوں کو رمضان سے پہلے گرفتاری کی ڈیڈلائن دی ہے جمیعت قائدین نے صوبائی اور مرکزی حکومتوں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبہ خیبر پختونخوامیں امن و امان کی نہ گفتہ صورتحال علماء کے قتل دہشت گردی بھتہ خوری اور سیکیورٹی کی ناقص صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو جمیعت علماء اسلام صوبائی دارالحکومت پشاور میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبورہوگی اور احتجاجی تحریک کا اعلان کرے گی جمیعت علماء اسلام ضلع پشاور کے ششماہی مجلس عمومی اجلاس کے موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان ضلعی امیر مولانا مسکین شاہ جنرل سیکرٹری مولانا احمد علی درویش مولانا امان اللہ حقانی سیکرٹری اطلاعات انعام اللہ علی زئی ایڈوکیٹ نے اجلاس سے خطاب کیا اجلاس میں ضلع پشاور کے 1200 سے زائد مجلس عمومی کے ارکان نے شرکت کی
پشاور سے مزید