ملتان (سٹاف رپورٹر )تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے 20فٹی کےرہائشی محمد تنویر نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ 25سالہ شمائلہ بی بی اور 29سالہ محمد اشفاق کو زخمی کردیا معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کی اہلیہ شمائلہ کےمحمد اشفاق کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات تھے جو ملنے گھر آیاتو محمد تنویر نے دیکھ لیا تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے رکشہ ڈرائیور محمد حمید سواریوں کو چھوڑ کر آرہاتھا کہ چھوٹی نہر شجاع آباد کے قریب تین مسلح نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا رکشہ ڈرائیور کی جانب سے مزاحمت اور شور شرابہ کرنے پر مسلح ملزمان نے پیٹ پر فائر مارکر زخمی کردیا ۔