• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15پر جھوٹی اطلاعات اورناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔قطب پور پولیس نے ملزم مقبول سے پسٹل ،الپہ پولیس نے ملزم حفیظ سے پسٹل جبکہ بستی ملوک پولیس نے ملزم راشد سے پسٹل تین گولیاں برآمد کرلی ، 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں دوافراد سوہا شیرازی اور عثمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ شراب پی کر غل غباڑہ کرنے کے الزام میں  عثمان کو گرفتار کیا ۔پولیس تھانہ بستی ملوک  نے ملزم عمر دراز سے 2240 گرام چرس، ملزم محمد عتیق سے 530 گرام چرس برآمد کی۔شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم شاہد سے 20لیٹر ،ملزم عدیل سے 25لیٹر شراب ، چہلیک پولیس نے ملزم اسد عباس سے5لیٹر شراب،شاہ شمس پولیس نے ملزم وقاص سے 10لیٹر شراب،بستی ملوک پولیس نے ملزم عمر دراز سے 2240گرام چرس جبکہ ملزم عتیق سے 530گرام چرس برآمد کرلی ۔صدر شجاع آباد پولیس کو محمد سہیل نے بتایا کہ ملزمان محمد حسین اور محمد مکی وغیرہ نے میری بھانجی شمائلہ ،نسیم بی بی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ بدھلہ سنت پولیس کو شکیل نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میری بیوی سمیرا بی بی کو اغوا کرکے ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے شہری کی بھینسوں کو زہر دیکر ہلاک کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔کیٹل مارکیٹ میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں بستی ملوک  پولیس نے چار نامزد ودیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید