• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام مراکز صحت پر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جارہاہے،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صحت کے شعبے کی کڑی مانیٹرننگ کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام مراکز صحت پر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جارہاہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مریضوں کو فراہم سہولیات کی انسپکشن کی اور بریفننگ لی، قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ہیلتھ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کی منظوری دی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ادویات اور طبی آلات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔شہباز شریف ہسپتال سمیت تمام مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
ملتان سے مزید