ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ، فوڈ سیفٹی ٹیم نے چک نمبر 41A پندرہ ایل خانیوال میں ڈیری یونٹ کی چیکنگ کی، دودھ کے سیمپل لیے گئے جوکہ لیب رپورٹ کے مطابق فیل پائے گئے۔لیب رپورٹ میں دودھ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ پایا گیا۔ملاوٹی دودھ کی ترسیل کرنے پر ڈیری یونٹ مالکان کیخلاف تھانہ صدر میاں چنوں میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے 3 ملک چلر بھی ضبط کرلیے۔