ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ گلگشت کی کامیاب کارروائی، 2چوری شدہ گاڑیاں برآمد، ملزم گرفتارملتان: تھانہ گلگشت پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں چوری کرنے والے ملزم عمران محمود کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے ایک مہران کار اور ایک ویگن سمیت 2 چوری شدہ گاڑیاں برآمد کر لیں۔ مہران کار رازی اسٹریٹ، صدیقیہ روڈ، گلگشت کالونی سے جبکہ ویگن گورنمنٹ ایم سی اسکول گلگشت سے چوری کی گئی تھی۔