ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر آفس میں خدمت کاؤنٹر قائم کردیے گئے۔ایڈیشنل کمشنر کریم بخش نے شہری کی درخواستوں کی شنوائی کی۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش نے کہا کہ تمام درخواستوں کا ریکارڈ مرتب کرکے ان پر کارروائی کے بعد متعلقہ شہری کو مطلع کیا جائے گا۔ہر شہری کا بنیادی حق ہے کہ اسے رہنمائی فراہم کی جائے ۔