• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن،4افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن ،شاہ صدر دین سب ڈویژن ڈی جی خان میں بڑے پیمانے پربجلی چوری پکڑی گئی۔4افراد موقع سے گرفتارکرلئے گئے۔ بجلی چوری کے سدباب کے لئے 8ٹرانسفارمرز اور 8میٹرز اُتارلئے گئے۔ رواں ماہ کے دوران مزید276افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔229بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا ۔ بجلی چوروں کو مجموعی طور پر 2کروڑ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
ملتان سے مزید