ملتان(سٹاف رپورٹر)پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن میپکو فرحان شبیر ملک نے سلیکشن بورڈ کی منظوری سے مختلف کیڈرز کے 8اہلکاروں کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ دو درجہ اپ گریڈ ہونے والے لائن مین گریڈIIعہدے کے 6اہلکاروں میں محمد نواز، غلام عباس، عبدالغفور، محمد ظفر، مجاہد حسین اور محمد افضل، اسسٹنٹ لائن مین محمد عابد سلیم اور لاری ڈرائیور نذیراحمد شامل ہیں ۔