• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر فیکٹری ملازمین کا چونگی نمبر9پر احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں فیکٹری کے سینکڑوں مرد و خواتین ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر چونگی نمبر 9 پر فیکٹری کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور اس موقع پر غریب کا چولہا جلنے دو،تنخواہیں دو کے نعرے لگائے احتجاجی مظاہرے کی قیادت متاثرہ ملازمین کے رہنماؤں جنید احمد،سہیل ، غزالی، مجید، ناصر شریف،سجاد علی،مہرین اسلم،عابدہ پروین، عذرا،شائستہ پروین نے کی مظاہرے کے موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ انڈسٹریل سٹیٹ میں موجود فیکٹری میں 6 سو سے زائد غریب ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ گئی ہے ، مذکورہ فیکٹری کے انتظامی افسر نے غریب ورکرز سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک ہفتہ سے پہلے تنخواہیں نہیں مل سکتیں ،مظاہرین نے احتجاجی دھرنا جاری رکھا اور کہا کہ جب تک انہیں تنخواہیں نہیں مل جاتیں دھرنا جاری رہے گا۔
ملتان سے مزید