پشاور (وقائع نگار) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے عوام کو سرکاری نرخوں پر معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے اور گرانفروشی کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔ضلعی انتظامیہ پشاور کی ٹیموں نے ہشتنگری، ڈھکی، رامداس، بھانہ ماڑی، گلبہار، سرکلر روڈ، کوہاٹ روڈ، ورسک روڈ، بورڈ بازار، چارسدہ روڈ اور دیگر علاقوں میں معائنے کیے۔ دورانِ چیکنگ، زائد نرخوں پر گوشت فروخت کرنے اور سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر 56 قصابوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کے مطابق ضلعی انتظامیہ پشاور عوامی مفاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرانفروشوں اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی