• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ تیار، آج رنگا رنگ تقریب میں افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قذافی اسٹیڈیم کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ منگل کی شام رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں نئی بلڈنگ کو آپریشنل کردیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ذاتی لچسپی سے یہ منصوبہ 120 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے۔ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کے علاوہ تین میچ ہوں گے۔ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا گلوکاری کرینگے۔ آتشبازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا،عوام کیلئے داخلہ مفت ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 28 ستمبر 2024 کو تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا اور الحمدللہ 31 جنوری 2025 کو مکمل کر لیا گیا۔ پویلین عمارت دوبارہ تعمیر کی گئی ہے، منصوبے میں حصہ لینے والے تمام مزدوروں، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹرز اور پی سی بی کی پوری ٹیم کی محنت کو سراہتا ہوں۔

اسپورٹس سے مزید