• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم ہفتے کو دبئی روانہ، وارم اپ میچز نہیں کھیلے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم ہفتےکو دبئ یروانہ ہو گی، ٹورنامنٹ سےقبل وارم اپ میچز میں حصہ نہیں لے گی۔ بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت میچ 23 فروری کو شیڈول ہے۔ آئی سی سی کی ڈیڈ لائن کے مطابق 11 فروری کی رات تک بورڈ نے حتمی اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق سلیکٹرز جسپریت بمراہ کی ٹیم میںشمولیت کا فیصلہ منگل کوکریں گے۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں کمر کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ان کی انجری کی حتمی نوعیت جاننے کے لیے کمر کا دوسرا اسکین بنگلورو میں کیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید