ریاض (جنگ نیوز) النصر کلب اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے معاہدے میں توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔ موجودہ معاہدہ 2024-2025 سیزن کے ساتھ ختم ہوجائے گا لیکن سعودی ویب سائٹ کے مطابق فریقین نے 2026 تک توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔ جس میں 2027 تک کا آپشن بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ جنوری 2023 میں النصر کلب میں شمولیت کے بعد سےرونالڈو نے101 گولز کئے ہیں یا براہ راست حصہ لیا ہے۔