• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز فائنل کیلئے تازہ دم ہوں گے، ولیم سن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کیخلاف 133ناقابل شکست رنز بناکر پلیئر آف دی میچ بننے والے کین ولیم سن نے کہا ہے کہ پاکستان میں آنا اچھا لگا اور دو اچھے میچ ملے ہیں۔ اب کچھ دن وقفہ ملے گا اور فائنل کے لیےتازہ دم ہوں گے۔ راچن رویندرا بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ دیکھتے ہیں وہ کتنی تیزی سے ری کور کرتے ہیں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پچ آسان نہیں تھی، سہ فریقی سیریز میں کھیلنا اچھا ہے، بابر اعظم کو دیکھ کر اچھا لگتا ہے، وہ ردھم میں واپس آئیں گے ۔ میں چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ ہماری پارٹنر شپ بہت اچھی رہی اور ہم ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اسپورٹس سے مزید