کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان نے گزشتہ 6 سے 8 مہینوں میں بڑی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ خاص کر جنوبی افریقا میں کارکردگی اچھی رہی ہے، پاکستان نے صائم ایوب کو ٹاپ آرڈر میں مس کیا ہے، صائم بڑا اہم کھلاڑی ہے، ہوم کنڈیشنز میں پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے ، سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا چاہیے، پاکستان ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچتی ہے تو وہ کسی کے لیے بھی خطرناک ہوگی، اور دگنی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے روی شاستری کی رائے سے اتفاق کیا ہے۔ اور کہاہے کہ پاکستان کو صائم ایوب کی کمی محسوس ہوگی۔