کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے نے کہا ہے کہ ہمارے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں ۔ پیر کو مکسڈ میڈیا زون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ پلان کیا تھا کہ ابتداء میں وکٹ بچاکر سلو کھیلیں۔ مڈل میں اچھی پارٹنرشپ بنائیں تاکہ کام آسان ہو جائے کوئی بہت بڑا خطرہ مول لینے کی ضرورت نہیں تھی، آغاز میں جنوبی افریقی بیٹرز نے اچھی اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ دوسرے اینڈ پر بیٹنگ کرنا بڑا اچھا لگا میں اپنی سنچری مکمل ہونے پر مایوس نہیں ہوں، ٹاپ آرڈر کے تمام کھلاڑیوں کے فارم میں ہونے کی وجہ سے سلیکٹرز کو پلئینگ الیون کی تشکیل میں مشکل ضرورہوتی ہے۔ ادھر گلین فلپس نے کہا کہ ہم نے ایک میچ میں ٹارگٹ حاصل کیا اور ایک میں پہلے بیٹنگ کی ہم نے دونوں میچز میں بڑا اچھا پرفارم کیا چیمپئنز ٹرافی سے قبل سہ ملکی سیریز میں بڑی اچھی پریکٹس ہوئی، کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ لاہور میں آؤٹ فیلڈ تیز، پچز بڑی شاندار ہیں پاکستان میں ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کرنا تھوڑا مشکل ہوجاتا ہے۔