• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا قومی ترجیح ہے، شہباز شریف

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانا ایک قومی ترجیح ہے، اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ خواتین 21ویں صدی میں ترقی اور اختراع کی کلیدی محرک بنیں انہیں مساوی مواقع اور ہم آہنگ ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم نے یہ بات گزشتہ روز سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے کردار کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر، ہم سائنسی دریافتوں، اختراعات، اور قیادت کے ذریعے جدید دنیا کی تشکیل میں خواتین اور لڑکیوں کی نمایاں شرکت کا اعتراف کرتے ہیں۔ امسال اس دن کا تھیم/موضوع "مستقبل کی پیش رفت کا نقشہ : بہترین ابھی آنا باقی ہے"، ہمارے لئے سائنس کے شعبے میں کی گئی پیشرفت اور اس حوالے سے ایک مساوی اور جامع مستقبل کی تعمیر کی نشاندہی کرتا ہے۔ معاشی ترقی اور سماجی بہبود کے لیے سائنسی تحقیق اور تکنیکی ترقی میں مردوں اور عورتوں کی مساوی شرکت ضروری ہے تاہم سائنس اور ٹیکنالوجی کی شعبوں میں خواتین کو طویل عرصے سے نسبتاً کم نمائندگی دی جاتی رہی ہے جس کی وجہ سے ان اہم شعبوں میں ایک اہم صنفی فرق پیدا ہوا ۔
اہم خبریں سے مزید