• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیتھین بیگز کی خریدوفروخت کیخلاف کریک ڈاؤن

کوئٹہ( پ ر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات محمد ابراہیم کی ہدایت پر کوئٹہ شہر اور مضافات میں پولیتھین بیگز کے استعمال اور خریدو فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن اور مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ اس ضمن میں شہر میں مختلف دکانداروںاور ہول سیلرز کی دکانوں کو سیل کرنے کیساتھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ حکومت بلوچستان ایکٹ 2023 کے مطابق پولیتھین بیگز کے استعمال اور خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سیکشن 5,6,20,22 کے مطابق چھ ماہ قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید