• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی غیر منقولہ جائیداد کی ویلیوایشن میں مزید ترامیم

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی) ایف بی آر نے کراچی کی غیر منقولہ جائیداد کی ویلیو ایشن میں مزید ترامیم کر دی اور 29اکتوبر 2024کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں ترمیم کےلیے نیاایس آر او جاری کردیاگیا ہے، پانچ سال تک تعمیر شدہ فلیٹ اور اپارٹمنٹ پر ویلیو کم کرنے اجازت نہیں ہوگی ، نئی ترامیم کے مطابق جائیداد کے ٹیبل میں جائیداد کی قیمت روپے میں دی گئی ہے اور گراؤنڈ فلور کا تعمیر شدہ رقبہ اور اضافی منزل کےلیے تعمیر شدہ رقبے کی قیمت فی مربع فٹ میں ہوگی ، سہولیات کے قریب واقع پلاٹوں کی قیمت رہائشی پلاٹ کے 50فیصد ہو گی ، تعمیر شدہ گراؤنڈ فلور یا اضافی فلورکی کمرشل جائیداد کی قیمت بھی فی مربع فٹ کے حساب سے ہوگی ، صنعتی تعمیر شدہ جائیداد کی ویلیو بھی فی مربع فٹ کے حساب سے کردی گئی ہے، کسی بھی رہائشی عمارت جو کہ ایک سے زائد منزلوں پر مشتمل ہوگی اس کی اضافی منزل کے لیے ویلیومیں 25فیصد اضافہ کر دیاگیا ہےاور گراؤنڈ فلور کے علاوہ دیگر تمام منزلوں کی ویلیو 25فیصد کی شرح سے ہوگی ، ایسی کوئی بھی جائیداد جو ایف بی آر کے ویلیوایشن ٹیبل میں نہیں آتی اس کی قیمت قریب ترین جائیداد کی زیادہ سے زیادہ قیمت تصور ہوگی ، کوئی بھی جائیداد جو رہائشی ، کمرشل یا صنعتی ایک سے زائد مقاصد کےلیےہوگی اس کی ویلیو اوسط نکالی جائے گی ، ایک فلیٹ کا مطلب تعمیر شدہ رہائشی عمارت جوکہ الگ جائیداد یونٹ نمبر یا ذیلی پراپرٹی یونٹ نمبر کی حامل ہوگی ، رہائشی ، کثیر منزلہ عمارت ، اضافی عمارت اگر بیڈ روم یا باتھ روم ہوگا تو اس پر بھی ویلوایشن لاگو ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید