اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی نے منگل کے رو زپرائیویٹ ممبرذ ڈے پر سینٹ سے منظور شدہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کےبل کی کثرت رائے سے منظور ی دیدی ۔سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے متعلق اراکین پارلیمنٹ ( تنخواہیں والاؤنسز) ایکٹ 1974میں مزید ترمیم کرنے کابل اراکین پارلیمنٹ ( تنخواہیں والاؤنسز) (تر میمی) بل 2025 بل مسلم لیگ ن کی ایم این اےرومینہ خورشید عالم نے پیش کیا۔ بل کے تحت ٹیکس کٹوتیوں کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ 2لاکھ 18ہزار سے بڑھا کر 5لاکھ 19 ہزار کر دی گئی۔پی ٹی آئی ارکان نے بل کی مخالفت کی اور نعرے بازی شروع کر دی ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی اپوزیشن ممبران سے مخاطب ہو کر کہا کہ تقریر نہ کریں ،یہ لکھ کر دیں کہ آپ تنخواہ نہیں لیں گے سپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی ارکان سے مخاطب ہوکر کہا کہ جو جو بڑھی ہو ئی تنخواہ نہیں لینا چاہتا لکھ کر دے اسے تنخواہ نہیں ملے گی ۔