کراچی(اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے ساتویں راؤنڈ کے پہلے دن ایاز تصور اور سیف اللہ بنگش نے سنچریاں بنائیں۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف 4 وکٹوں پر 256 رنز بنائے تھے۔ ایاز تصور 113 ، نبی گل نے 67 رنزناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی ۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل نے کے آر ایل کے خلاف 8وکٹوں پر 236 رنز بنائے تھے۔ سردار حسن رضا نے 71 رنز اسکور کیے۔ شاہد عزیز نے 56 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم میں سرکاری ٹی وی نے ہائر ایجوکیشن کے خلاف 6 وکٹوں پر 321 رنز بنائے تھے ۔ وقارحسین نے 84 ، شامل حسین 76 ، تیمور خان نے 58 رنز اسکور کیے۔ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل نے غنی گلاس کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر 266 رنز بنائے ۔ سیف اللہ بنگش 103 ، یاسر شاہ 54 ، عابدعلی نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔