• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ سہ فریقی فائنل کیلئے تیار، کسی حریف سے فرق نہیں پڑیگا، بریسویل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ فائنل کی تیاریوں کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں نیٹ پریکٹس کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مائیکل بریسویل نے کہا کہ فائنل کیلئے تیار ہیں، پاکستان ہو یا جنوبی افریقا ہمیں حریف سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس وقت چیمپئنز ٹرافی نہیں تین ملکی سیریز کے فائنل پر نظریں ہیں۔ پاکستان ہمارے دوسرے گھر کی طرح ہے ۔ کراچی آکر ہمیشہ کی طرح انجوائے کررہے ہیں ۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں افغانستان کی ٹیم جمعرات کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی، پاکستان شاہینز اور افغانستان کے درمیان 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ ہوگا، آسٹریلیا کا 18 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں انٹرا اسکواڈ میچ ہوگا، انگلینڈ اور آسٹریلیا 19 اور 20 فروری کو ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس کریں گی۔21 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے نیٹ سیشن شیڈول ہیں، 24 اور 25 فروری کو افغانستان اور آسٹریلیا کے اسکواڈز نیٹ سیشن میں حصہ لیں گے۔

اسپورٹس سے مزید