• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کپتان سرفراز کی چیمپئنز ٹرافی میں واپسی، ایمبیسڈر مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)2017 میں پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کی چیمپئنز ٹرافی میں واپسی ہوگئی، انہیں میگا ایونٹ کا ایمبیسڈر مقرر کردیا گیا ہے۔ سابق بھارتی بیٹر شیکھر دھون ، نیوزی لینڈ کی ٹم سائودی ، آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن بھی ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔ تمام ایمبیسڈرز میچوں پراپنی رائے دیں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت کا لمحہ میں کبھی نہیں بھول سکتا، جیت کے بعد پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی تھی ، کرکٹ کیلنڈر میں چیمپئنز ٹرافی کی واپسی اور اتنے اسپیشل ایونٹ کی میزبانی پاکستان کوملنے پر خوشی ہے، بطور ایمبیسیڈر اپنا رول ادا کرنے کیلئے بیتاب ہوں ۔

اسپورٹس سے مزید