• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان جیت پر خوش، بہتر فیلڈنگ، چیمپئن والی کارکردگی کے خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کپتان محمد رضوان جنوبی افریقا کے خلاف جیت پر خوش ہیں لیکن ٹیم سے فیلڈنگ میں بہتری اور چیمپئن والی کارکردگی چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ جب مدد کرتے ہیں تو ریکارڈ پر ریکارڈ بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے اور چیمپئن والی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ہم خوش قسمت تھے کہ بڑا اسکور بنا۔ کلاسن نے اسکور کو ہمارے لئے مشکل بنادیا۔ لیکن ہم نے مثبت کرکٹ کھیلی۔پریشر کے وقت پر کسی نے ڈریسنگ روم میں کہا کہ ہم ماضی میں اس طرح کے بڑے اسکور بنا کر میچ جیت چکے ہیں۔ پلیئرآف دی میچ سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ میچ کو آخر تک لمبا لے کر جائیں۔ یہ اسپیشل اننگز اور شاندار جیت ہے۔ بیٹنگ،بولنگ اورفیلڈنگ میں اپنی صلاحیتوں کومنوانا چاہتا ہوں۔ ہر پانچ اوور کا ٹارگٹ سیٹ کررہے تھے قسمت سے حاصل بھی کیا۔ دوسری اننگز میں پچ اچھا کھیلی،جنوبی افریقا کے کپتان باووما نے کہا کہ پچ بولروں کے لئے مشکل تھی۔

اسپورٹس سے مزید