• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ، شبھمن کی سنچری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) احمد آباد میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا میچ 142رنز سے جیت لیا اور ون ڈے سیریز کلین سوئپ کرلی ۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے356رنز بنائے ۔ شبھمن گل نے 112رنز کی اننگز کھیلی، 3چھکے 14 چوکے لگائے ۔ شریاس78، ویرات کوہلی 52 اور کے ایل راہول نے 40رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے عادل رشیدنے4وکٹ لیے ۔ ناکام ٹیم 214 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ ایٹکنسن اور ٹام بینٹن 38، 38 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

اسپورٹس سے مزید